لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ابراہیم طارق شفیع نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور کاروباری سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔ ابراہیم طارق شفیع نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کو جانوروں کی برآمد کیلئے ایکشن پلان بنائیں گے۔ ابراہیم طارق شفیع نے راشد عبدالرحمن العلی کو مویشی منڈیوں کا دورہ کی پیشکش بھی کی۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی توجہ سے پاکستان بہترین کوالٹی کا گوشت برآمد کر سکتا ہے۔ ابراہیم طارق شفیع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار گوشت کی برآمد سے فائدہ اٹھائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ متحدہ عرب امارات میں سستا اور معیاری گوشت کی ضرورت کو پورا کرسکیں۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی متحدہ عرب امارات کو گوشت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جس سے دو نوں ممالک کے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی۔