لاہور پولیس پاکستان کی بہترین ماڈل فورس‘اولین مشن عوامی سکیورٹی : سی سی پی او

Aug 04, 2023

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس پاکستان کی ایک بہترین اور ماڈل فورس بن کر سامنے آئی ہے،جس کا اولین مشن عوامی سکیورٹی اور جان و مال کی حفاظت ہے۔لاہور پولیس میں ریکارڈ ترقیاں ہوئیں اور انتظامی معاملات کو بہترین انداز میں نمٹایا گیا۔لاہور پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت صوبائی دارالحکومت میں یوم عاشور موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے بغیر پر امن اختتام پزیر ہوا۔سی سی پی او لاہور نے ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور و دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 4اگست کویوم ِ شہداءلاہور پولیس ہے، جو ہم ان گنت پولیس فورس کے شہیدوں کی یاد میں مناتے ہیں۔ جنہوں نے عوام کی حفاظت کےلئے اپنی جانیں تک قربان کر دیں۔لاہور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ میری تعیناتی کے عرصے میں ایک لاکھ 81ہزار سے زائد پینڈنگ مقدمات کی تفتیش مکمل کی گئی جبکہ قتل کے 192مقدمات کو یکسو کیا گیاہے۔ اے وی ایل ایس کی برآمد ہو نے والی گاڑیوں کی مالیت 81 کروڑ روپے ہے۔3لاکھ 58ہزار 248روڈ پینڈنگ نمٹا دیے گئے ۔اغواءبرائے تاوان کے 8 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں۔13341اشتہاری، 26116عدالتی مجرمان جبکہ 11715عادی مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ منشیات کے 6136 مقدمات درج کرکے 6142 ملزمان کو گرفتار کیاگیاہے۔کل 1,68,511خاموش ملزمان کو یکسو کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3510کلو چرس، 72 کلوہیرون اور30کلوآئس بھی برآمد کی گئی ہے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4807 مقدمات درج کرکے 4807ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 49 کلاشنکوف، 493رائفل اور 4181 پسٹل برآمد کئے گئے ہیں۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے 566مقدمات درج کرکے 662 ملزمان کوگرفتار کیاگیا ہے۔قمار بازی ایکٹ کے تحت 856مقدمات درج کرکے 3585 ملزمان کو گرفتار کرکے 1کروڑ 74 لاکھ 78ہزار روپے برآمد کئے گئے ہیں۔کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 4256مقدمات درج کرکے 4256ملزمان گرفتاراور 69016 چرخیاں برآمد کی گئیں ہیں۔ ون ویلنگ کے 1702مقدمات درج کرکے 1702ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔ساو¿نڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2190 مقدمات درج کرکے 2194ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 3434 مقد مات درج کرکے 6818 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 1927 مقدمات درج کرکے 1927 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں