لاہور (آئی این پی ) لاہورکے مختلف علاقوں میں بادلوں کا بسیرا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سات اگست تک موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کردی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی، سیالکوٹ نارووال کے نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سدھنائی جب کہ ستلج میں سلیمانکی اور اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمہ موسمیات نے 7 اگست تک موسلا دھاربارشوں کی پیش گوئی کر دی
Aug 04, 2023