کراچی(این این آئی)ماہ آزادی اگست شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر اشیا کے اسٹالز سج گئے ہیں۔شہر قائد میں سجے سٹالز سے لوگوں کی جانب سے بچوں کی کیلئے خریداری بھی شروع کردی گئی ہے۔ قومی پرچم کی مناسبت سے کپڑوں کی خریداری جاری ہے۔ پیپرمارکیٹ میں جگہ جگہ سجے سٹالز پر قومی پرچم، بیجز، سٹیکرز، قومی پرچم کی مناسبت سے کپڑوں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشنِ آزادی بھرپور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے۔
قومی پرچم سٹالز
جشنِ آزادی: کراچی میں قومی پرچم جھنڈیوں، بیجز اور دیگر اشیا کے سٹالز سج گئے
Aug 04, 2023