بغداد(این این آئی)عراق میں محکمہ صحت کے حکام نے بھارتی ساختہ کولڈ سیرپ کو دواخانوں سے اٹھوانا شروع کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس شربت کو زہریلے کیمیکل سے آلودہ پایا گیا ہے۔کردستان میڈیکل کنٹرول ایجنسی میں شعبہ رجسٹریشن کے سربراہ کوشر یونس نے کہا کہ ملک بھر میں ان کے علاقے کی تقلید میں اس دوا کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔اس سے پہلے خودمختار کردستان میں 30 جولائی سے اس ضرررساں شربت کو واپس لینے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔انھوں نے مرکزی حکومت کی وزارت صحت کے ایک دستاویز کی ایک کاپی فراہم کی جس میں ملک بھر میں دواخانوں کوبھارت ساختہ اس شربت کو واپس لینے کا حکم دیا گیا تھا۔تاہم کوشر یونس نے کہا کہ دوا کے استعمال سے کسی بیماری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔عراق کی وزارتِ صحت کے پہلے بیان کی تردید کرتے ہوئے یونس نے کہا کہ کردستان سے منظوری ملنے کے بعد بھارت سے اس دوا کو ملک بھر میں درآمد کرنے اور فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت صحت کے ترجمان نے فوری طور پر اس حوالے سے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔
بھارتی شربت
عراق نے بھارتی ساختہ زہریلا شربت دواخانوں سے اٹھوا لیا
Aug 04, 2023