ہریانہ (آئی این پی) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے فسادات راجستھان پہنچ گئے اور شہر بھیواڑی میں گوشت کی دکانوں پر ہندوﺅں نے حملے کر دئیے۔ نئی دلی میں بجرنگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کے مظاہروں کے اعلان کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی اور نوح میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کی ریلی میں جھڑپوں کے بعد انتہا پسندوں نے الزام مسلمانوں پر دھر دیا۔ گزشتہ روز گروگام میں 6 افراد قتل ہوئے اور مسلمانوں کی درجنوں املاک کو نذر آتش کر دیا گیا، جس کے باعث مسلمانوں کی بڑی تعداد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئی۔
بھارت فسادات