وزیر قانون نے اسلام آباد بار کونسل کمپلیکس کے توسیعی بلاکس کا افتتاح کر دیا 

Aug 04, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد بار کونسل کمپلیکس کے توسیعی بلاکس کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے جمعرات کو یہاں افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت کے خوشگوار اختتام پر بار کونسل کمپلیکس کے افتتاح پر خوشی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئین سب سے بالا تر ہے اور آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج حضرات پر لازم ہے۔ انہوںنے کہاکہ آنے والوں نسلوں کے کیے اچھا نظام بنائیں، رویوں کا مسئلہ ہے رویوں کو درست کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے کی عزت کو بحال کرنے کے لیے اچھا فنکشنل طرز عمل اپنانا چائیے،17 ججوں کے پاس ایک جیسا اختیار ہو۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبائی حکومتوں میں مقابلہ سخت ہو گیا ہے، وکلاءملک کے ترقی کے لئے ایک بنیادی جزو ہیں ، اگر وکلاءحقوق کے لیے لڑتے ہیں تو ان کے حقوق کو بھی سنا جائے۔ تقریب میں اسلام آباد بار کونسل کے حکام کے علاوہ جڑواں شہروں کی وکلاءبرادری نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔

مزیدخبریں