آج ہم جس مقام پر کھڑے ہے وہ باعث ندامت ہے :اختر ڈار

Aug 04, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نظریاتی اقتدار میں آکر مفت گیس مفت بجلی مفت دوروں اور پروٹوکول پر پابندی لگائے گی کیونکہ پی ٹی آئی این ہی وہ واحد جماعت ہے جو جزا و سزا کے عمل کو فوکس کرتے ہوئے کرپشن کی سزا موت کا نعرہ دے کر میدان عمل میں ہے۔ یہی جماعت عوامی توقعات پر پورا اتر سکتی ہے اور موجودہ صورتحال کا حل بھی اسی نعرہ میں ہے۔ آج ہم جس مقام پر کھڑے ہے وہ باعث ندامت ہے اور یہ سب ونواز زرداری اور عمران کا کیا دھرا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرپشن کی سزا موت کے نعرہ کو فوکس کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں بلے باز کے نشان پر مہر لگاکر پی ٹی آئی این کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ کرپشن کی سزا موت کو قانون بنا کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکے۔ بلوچستان کے چیف جسٹس نعیم اختر نے بھی ہمارے نعرے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تب تک سنور نہیں سکتا جب تک کرپشن کی سزا موت کو قانون بنا کر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔ یہ باتیں اختر ڈار نے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیں وفد میں اسامہ خان،حیدر اقبال،مرزا اویس ایڈووکیٹ،نوشیر لودھی اور دیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں