جامعہ ہجویریہ داتاؒ دربار میں ٹیوٹا کے اشتراک سے کمپیوٹر ، ہوم اپلائنسزکورسز کا افتتاح 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے جامعہ ہجویریہ داتا دربار میں ٹیوٹا کے اشتراک سے کمپیوٹر اور ہوم اپلائنسزکورسز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ ایجوکیشن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کردیا۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے،ہماری علمی روایت کی آبرو اور تاریخ کا روشن باب، ان کی حفاظت حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ مدرسہ ایجوکیشن کو جدید فنون سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس کیلئے جملہ وسائل بروئے کار ہیں۔ 20 لاکھ مدرسہ سٹوڈنٹس سے سٹیٹ اور حکومت لاتعلق نہیں رہ سکتی۔ ایسے پروگرامز سے، اس کمیونٹی میں ” احساسِ شراکت “ پیدا ہوگا۔ ان کا ویژن بہتر اور معاش کے نئے دَر وَا ہوں گے۔ اس خودانحصاری سے وہ ذمہ دار شہری اور دین کی بہتر خدمت کے قابل ہوں گے۔ اسی سے روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے گی۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور آصف علی فرخ، خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ محمد جاوید شوکت، ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتا دربار شاہد حمید ورک،پرنسل جامعہ ہجویریہ عرفان اللہ اشرفی، ریسرچ فیلو، مرکز معارف اولی مشتاق احمد، وائس پرنسپل جامعہ ہجویریہ مولانا ریاض احمد چشتی، منیجر ز اوقاف داتا دربار شیخ محمد جمیل، طاہر مقصور، نعمان سیفی اورمحکمہ صنعت و تجارت کے سینئر افسران سمیت مقتدر دینی اور تحقیقی شخصیات نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...