ملک میں معاشی بحران اور مہنگائی سابق حکومت کا تحفہ ہے:عبدالرﺅف مغل


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر سابق ایم پی اے حاجی عبدالرﺅف مغل نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی بحران اور مہنگائی سابق حکومت کا تحفہ ہے عمران خان مزیدکچھ روز حکومت میں رہتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں سنگین معاشی بحران سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کے نا اہل اور غیر سنجیدہ وزراءکا پیدا کردہ ہے جسکی سزا آج عوام شدید مہنگائی کی شکل میں بھگتنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر مزید کچھ عرصہ وزیراعظم رہتے تو پاکستان کا معاشی دیوالیہ نکل چکا ہوتا،آئی ایم ایف کی سنگین شرائط ماننا موجودہ حکومت کی مجبوری تھی عمران خان کی بڑھکیں پاکستانی عوام کو بہت مہنگی پڑی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...