ڈیجیٹل مردم شماری کرنیوالوںکو تاحال معاوضہ نہیں دیا گیا:رےاض احمد تارڑ 


حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی )محکمہ شماریات کی طرف سے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے عملے کو ےکم اپرےل سے 30اپرےل تک تےس دن کی ڈےوٹی کا کہا گےا تھا لےکن پچاس دن کی ڈےوٹی لی گئی۔ اب مردم شماری ختم ہوئے 75دن گذر چکے ہےں لےکن دوسرے بلاک کا پچےس ہزار معاوضہ اساتذہ کو ابھی تک ادانہےں کےا گےا۔ متحدہ محاذ اساتذہ کے چےئرمےن رےاض احمد تارڑ نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کے اہے کہ وہ اس ناانصافی کا نوٹس لےں اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل مےںلائےں۔

ای پیپر دی نیشن