گجرات ( نامہ نگار ) ممتاز مسلم لیگی رہنما ، سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے عام انتخابات میں گجرات میں مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کا ہو گا۔ گجرات مسلم لیگ (ق) کا گڑھ ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ مسلم لیگ (ق) کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ناظم چوہدری نجیب اشرف چیمہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر چوہدری ذوالقرنین نجیب چیمہ، چوہدری ایمان نجیب چیمہ، چوہدری منہاج نجیب چیمہ، چوہدری ابراہیم نجیب چیمہ اور ان کے بھائی چوہدری منیب اشرف چیمہ بھی موجود تھے چوہدری وجاہت حسین نے کہا چائینہ کے نائب وزیراعظم کے پاکستانی دورہ سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور امید ہے چائینہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی جو سرمایہ کاری کرے گا اس سے ہماری معیشت بہتر ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی اصل سیاسی صورتحال واضح ہو گی۔ انتخابات کے بارے میں جو قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اس سے ابہام پید اہو چکا ہے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ضلع گجرات سے پاکستان مسلم لیگ(ق) ہی کامیاب ہو گی۔
گجرات میں مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کا ہو گا:چوہدری وجاہت
Aug 04, 2023