گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صدر انجمن تاجران میٹل سکریپ رانا محمد ارشد نے کہاہے کہ بڑھتی مہنگائی اوربے روزگاری نے عوامی خدمت کے دعوﺅں کا پول کھول دیا ہے ملک میں بڑھتی بے چینی اس بات کی دلیل ہے کہ سیا ستدان اپنی لڑائیوں میں غریب کو بھول چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں مذید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت پاکستانیوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے ، مہنگائی ، بیروزگاری سے پریشان عوام پر کبھی گیس بم ، کبھی بجلی بم تو کبھی پٹرول بم گرائے جا رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے پاکستانی شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،دالیں ، سبزیاں تک لوگوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، موجودہ حکومت غربت مٹانے کی بجائے غریب مکاﺅمہم پر عمل پیرا ہے ، پاکستانی مہنگائی کے طوفان میں بری طرح پھنس چکے ہیں اور اپنے بچوں کی بھوک پیاس دیکھ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔