اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاونڈ سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آج طلب کرلیا۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی ا?ئی کو کل دن ساڑھے11 بجے نیب راولپنڈی میلوڈی آفس طلب کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق نیب نے زمان پارک اور بنی گالہ رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کے اخراجات کی رسیدیں طلب کرلیں جبکہ القادر ٹرسٹ کو فنڈز فراہم کرنے والوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کو بنی گالہ اور زمان پارک کے ایڈریس پر طلبی کے سمن جاری کیے گئے۔
190 ملین پاونڈ سکینڈل: نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کرلیا
Aug 04, 2023