لاہور( کامرس رپورٹر)چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے لاہور کے قریب ایک تلوں کا ٹیسٹنگ فارم قائم کیا ہے اگلے ہفتے تلوں کی پہلی فصل کے آنے کا امکان ہے اورآزمائشی پیداوار 850-1000 کلوگرام فی ایکڑ ہوگی۔کمپنی نے جانچ کے مقاصد اور کارکردگی کیلئے 20 ایکڑ پر تل کی کاشت شروع کر دی ہے۔ اس سال کے شروع میں شروع ہونے والا ٹیسٹنگ فارم دونوں ممالک کے درمیان اختراعی کاشتکاری اور زرعی تعاون کو فروغ دے گا۔چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن پاکستان کے وائس جنرل منیجر ڈائی بائو نے کہا کہ ہم بیج اور فیلڈ مینجمنٹ کی جانچ کر رہے ہیں، پاکستان میں تل کی پیداوار اور تجارتی حجم کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل میں تل کی تجارت اور کنٹریکٹ فارمنگ شروع کرنے کی امید ہے۔تل کئی قسم کی مٹیوں کے لیے موافق ہے تاہم یہ اچھی طرح سے نکاسی والی مٹی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور عام طور پر اوپری میدانی علاقوں میں پیدا ہوتا ہے۔ فی ایکڑ پیداواری لاگت سویابین کی پیداوار کی لاگت کے برابر ہے۔تل کے بیجوں کی عالمی مانگ گزشتہ برسوں سے بڑھ رہی ہے۔
چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن :تلوں کا ٹیسٹنگ فارم قائم ،پہلی فصل کے آنے کا امکان
Aug 04, 2023