ڈاکٹر عبدالرشید آزاد
قلم فاؤنڈیشن پاکستان کے علامہ عبدالستار عاصم کی محبت کہ بلوچستان کے اس لکھاری کو یاد رکھا اور اپنی تحقیق کا شاہکار انسائیکلوپیڈ یا مکتوبات رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک نایاب کتاب بطور تحفہ ارسال فرمائی ، 370 صفحات میں پاکستان کے ممتاز اہل قلم کے خیالات جن میں پیش لفظ تو برادرم عبدالستار عاصم کے خیالات ،نظریات،تحقیق کے لئے جدوجہدکی کوششوں پر مشتمل ہے جب کہ مقصود احمد چغتائی ، صاحبزادہ جمیل احمد شرقپوری ، ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادری ،صہیب مرغوب ،پیر سید شوکت حسین شاہ چوراہی ،رانا عامر رحمن محمود ،ڈاکٹر علامہ محمد ناصر محمود نقشبندی ،علامہ نواز بشیر جلالی ،پروفیسر جلیل حسین نقوی اور صاحبزادہ محمد سعید بدر قادری کی معتبر رائے ،تجاویز ،کاؤشوں کو اجاگر کیاگیا ہے۔
تین ابواب میں لکھی گئی اس کتاب کے پہلے باب میں 57 عنوانات کے تحت موضوع کے ہر ہر پہلو پر اتنی باریک بینی سے قلم اٹھایا گیا ہے کہیں بھی تشنگی کا احساس نہیں ہوتا قبل از اسلام مکتوبات کی ابتدائی تحریروں کو بھی احاطہ تحریر میں لاکر قبل از اسلام کے زمانے کا بھی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
باب دوئم میں 103 موضوعات کے تحت مکتوبات ومعاہدات کی تفصیلا اور باریک بینی سے پیش کی گئی ہے اور نبی سرکار دوعالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جن جن سرداروں ،آقابرین ،بادشاہان مملکت کو مکتوبات لکھے ان کی تفصیلات کو بڑی گہرائی کے ساتھ لکھا ہے جب کہ باب سوئم میں 39 موضوعات کو سفرائے فخر کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم وسفارت کے عنوان کے تحت لکھا ہے یعنی اس کتاب میں 199 موضوعات پر بڑی عرق ریزی سے تحقیق کی گئی ہے۔
برادرم عبدالستار عاصم
میرے فیس بک فرینڈ ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنا علمی وادبی اور سماجی کردار بڑیاحسن طور پر سرانجام دے رہے ہیں۔
ان سے ان کی شخصیت کے بارے میں ضروری معلومات کا تقاضا کیا تو انکساری سے فی الحال ٹال گئے لیکن قلم فاؤنڈیشن کی ایک فہرست بجھوا دی جس میں صرف اس ادارے کی شائع کردہ کتب کے نام سن اشاعت اور قیمت درج ہے۔میری ادھوری معلومات کے تحت تو فی الحال ان کی 22 کتب اب تک شائع ہو چکی ہیں جن میں سے ایک کتاب میں وہ شریک رائٹر ہیں اور 21 ان کے قلم کی نوک سے ظہور ادب کے میدان میں اہل ذوق کو تسکین قلب وذہن کر رہی ہیں۔
رحمتہ العالمین انسائیکلوپیڈیا مکتوبات ان کی پہلی کتاب ہے جو میرے مطالعے میں آئی ہے اور اس کی سخن فہمی ،تحقیق ،جستجو اور ذوق کو ابھارنے کے لئے زور قلم ثابت کرتا ہے کہ آپ اشنائے علم وادب میں ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔
چونکہ میرا تعلق بلوچستان کی سرزمین سے رہا ہے اور ہے جس پر مجھے ہمیشہ فخر رہا ہے لہذا میں قلم کی محدودیت کے باوجود مطالعے کے میدان میں ہمیشہ ذہنی وسعت کا مظاہرہ کرتا رہا بوں اور اپنی کم مائیگی کے باعث خوراک سے زیادہ کتاب کا رسیا رہا ہوں لیکن میرے وہ وسائل جہاں محدود رہے وہیں اپنی چادر سے آگے پاوں خود نہیں پھیلائے۔
بہرکیف کتاب کی ظاہری ہئیت دیکھ کر اور پرینٹنگ کے معیار سے قارئین کی دلشفی کا کام ہوا ہے اور نہایت نفیس و معیاری ہے 199 عنوانات کے ذریعے جس بھی عنوان کا مطالعہ کریں گے تو بڑے مدلل اور عبقری طریقے سے قاری کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے کی سعی کی گئی ہے لہذا مجموعی طور پر قلم فاؤنڈیشن کی شاہکار کتابوں میں ایک خوبصورت اضافہ شمار ہو گی اللہ کرے زور قلم اور زیادہ