لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے نارورے کپ میں ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ جیت لیا۔پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں ناروے کے کلب کو 0-4 سے ہرایا۔نارورے کپ میں پاکستان کے کپتان طفیل شنواری نے پہلے ہاف میں دو گول کیے جبکہ پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے فیصل اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول کیا۔ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جیت پر جشن منایا گیا۔خیال رہے کہ ناروے کپ فٹبال میں یہ پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی فتح ہے۔