لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ورلڈ مارشل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔امریکہ کے شہر ڈیٹونا میں کھیلے جانے والے ورلڈ مارشل گیمز میں قومی چیمپئن دلاور خان سنان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔دلاور خان سنان نے 77 کلو گرام گریپلنگ کے ایونٹ کے فائنل میں امریکی کھلاڑی ایلی ڈیوس کو شکست دی۔واضح رہے کہ دلاور خان سنان پہلے بھی متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔