زلمی فاونڈیشن ویمن کرکٹ کیلئے فروغ کیلئے کوشاں‘اسلام آباد کیمپ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) زلمی فاونڈیشن ویمن کرکٹ کیلئے فروغ کیلئے کوشاں‘اسلام آباد میں زلمی ویمن کرکٹ کیمپ اور ٹرائلز کا انعقاد‘ کیمپ کا انعقاد زلمی فاونڈیشن، دختران پاکستان، راولپنڈی ویمنز یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا گیا ۔ سابق کپتان راشد لطیف نے ٹرائلز لیے۔ ٹرائلز اور کیمپ میں تین سو زائد ویمن کرکٹرز شریک ہوئیں۔ ٹرائلز کے بعد بیس ویمن کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا۔راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن کی خدمات قابل ذکر ہیں ۔ زلمی ویمن کرکٹ کیمپ اور ٹرائلز سے پاکستان ویمن کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی اور وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...