سابق صوبائی وزیر ملک سلیم اقبال انتقال کر گئے ‘ نماز جنازہ آج تلہ گنگ میں ادا کی جائیگی

تلہ گنگ(نامہ نگار) بزرگ مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر اور تلہ گنگ سے  پنجاب اسمبلی  کے سدا بہار رکن ملک سلیم اقبال 90 سال کی عمر میں جمعرات کی سہہ پہر  انتقال کر گئے وہ صدر ایوب خان کے دور حکومت میں میونسپل کمیٹی تلہ گنگ کے چئیر مین منتخب ہو ئے۔1988 میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اور اس کے بعد چار وزرا اعلی میاں نواز شریف ، غلام حیدر وائیں میاں منظور وٹو اور میاں شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر رہے انہوں نے ہر الیکشن میں کامیابی حاصل کی وہ جنرل مشرف کے دور حکومت میں تحصیل ناظم اور ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں وزیر اعلی شہباز شریف کے مشیر بھی رہے ، وہ سابق چئیر میں پیمبرا مشتاق ملک کے سسر اور سابق ایم پی اے شہر یار اعوان کے نانا تھے ملک سلیم اقبال کی نماز جنازہ بروز جمعہ ساڑھے دس بجے صبح ڈیرہ سلطان تلہ گنگ میں ادا کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...