اسلام آباد(نا مہ نگار)جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس 5,6اگست کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اسلم غوری کے مطابق اجلاس جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا ۔اجلاس میں حالیہ سانحہ باجوڑ کے محرکات ،اثرات اور پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا ۔ اجلاس میں دستوری ترامیم کے لئے دستور کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی ۔ اجلاس میں آئندہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے لئے صوبائی جماعتوں کی رپورٹ پر غور وخوض ہوگا ۔ اجلاس میں موجودہ ملکی و بین الا قوامی سیاسی صورت حال پر غور ہوگا ۔
جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا دو روزہ اہم اجلاس کل شروع ہو گا
Aug 04, 2023