زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالرز کی کمی، سٹیٹ بینک

کراچی(کامرس رپورٹر) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالرسے گھٹ کر 13 ارب 46 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں 3 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر 8 ارب 18 کروڑ 61 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 8 ارب 15 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 81 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 5 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر  5 ارب 30 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن