2دنوں میں 53 بل پاس ‘جمہوریت کی تیز رفتاری کاعالمی ریکارڈ : شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 85 رکنی کابینہ نے قومی اسمبلی میں 9 ممبروں کی حاضری پر2دنوں میں 53 بل پاس کر کے جمہوریت کی تیز رفتاری کاعالمی ریکارڈ قائم کیا اور تو کوئی فیکٹری چل نہیں رہی بلوں کی فیکٹری چل رہی ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جس ممبر کو یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا قانون پاس کر رہا ہے اور اس نے خود ایک دن اپنی اس قانون سازی کے شکنجے میں آنا ہے انہیں بہانے تلاش کرنے اور ایک پارٹی کو دیوار میں چننے کی بجائے برملا اقرار کرنا چاہیے کہ ہم الیکشن میں جانے کے قابل اور عوام میں شکل دکھانے کے لائق نہیں ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ نئی مردم شماری پرالیکشن دو تہائی اکثریت سے ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتے لیکن جس دن انہوں نے عوام کو سچ بتایا اس دن ان کی ڈرامہ بازی کا آخری دن ہوگا ان کی الٹتی گنتی شروع ہو چکی ہے اپنا بستر بند باندھ رکھیں کیونکہ ان کا سابقہ ریکارڈ ہے یہ 50 روپے کے اسٹام پر بھی بھاگ جاتے ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ راولپنڈی کے پولیس افسران صرف سیاسی کارکنوں اور ان کے اہلخانہ  بچوں اور خواتین کو رات کی تاریکی میں گھروں سے اٹھا سکتے ہیں لیکن قبرستانوں میں جوئے اور منشیات کے اڈے  ہاسنگ سوسائٹیوں سے بھتہ خوری پولیس فنڈ کا ناجائز استعمال ان کو ابھی دیکھائی نہیں دے رہا وقت آنے پر بخوبی دیکھائی دے گا جب چادر اور چاردیواری کو نیست نابود کرتے ہیں تو کہتے ہیں اوپر سے حکم ہے۔

ای پیپر دی نیشن