قصور، مصطفی آباد ،للیانی(نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار)ستوکی کے علاقے میں معمولی دھول مٹی پڑنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد کو قتل کردیا۔پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ستوکی کے رہائشی محمد ابراہیم نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بیٹا علی دودھ لینے کو موٹر سائیکل پر گیا رستے میں ملزمان کے ڈیرے سے گزرتے ہوئے ان پر دھول مٹی پڑگئی ملزمان نے اتنی سی بات پر گالی گلوچ کرنا شروع کردیا جب میرا بیٹا علی،کاشف اور صداقت اپنی حویلی سے دودھ لیکر وآپس آرہے تھے تو ملزم احسن مسعود بھٹی،ناصر جاوید بھٹی اورمحمود احمد بھٹی نے فائرنگ کردی،اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں میرا بیٹا کاشف اور صداقت زخمی ہوگئے میرے کاشف کو زیادہ فائر لگے جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے ملزمان نے اپنے جرم کو برابر کرنے کے لیے اپنے ہی گن مین کو بھی فائرنگ سے اہل دیہہ کے سامنے قتل کردیا ہے ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔