لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے،4کاریں،9موٹرسائیکلیں چوری

Aug 04, 2023

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس سی کے علاقے میں محمد یعقوب کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہنجروال میں صابر اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، کوٹ لکھپت کے علاقے میں محمد عمیر سے 32ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ کے علاقے میں عابد سے 80ہزاراور موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں اسلم سے 62ہزار اور موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں احمد اور اس کے کزن سے 94ہزارروپے اور موبائل فون، شالیمار میں لیاقت سے 65ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ کے علاقے میں عثمان سے 2ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال کے علاقے میں اسد خان سے 4ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں فیاض سے 17ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ کے علاقے میں حمزہ سے 70ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے چوہنگ کے علاقے میں شرافت کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر گھریلو سامان چوری کرلیا اور لیا اورفرار ہو گئے ہیں۔ چوروں نے شاہدرہ، جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد اور غالب مارکیٹ کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ بادامی باغ، مصری شاہ، اسلام پورہ،شفیق آباد، غالب مارکیٹ، ڈیفنس اے،فیکٹری ایریا اور کاہنہ کے علاقوں میں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

مزیدخبریں