چین میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے 12 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں سیلابی ریلا کئی گاڑیاں بہالے گیا جب کہ چین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔شدید بارشوں کے باعث گھر، سڑکیں، گاڑیاں اور بازار زیر آب آگئے جب کہ گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگ گئیں۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 12 لاکھ افراد کی نقل مکانی انتظامیہ کے لیے چیلنج بن گئی، سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
چین : 12 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور۔
Aug 04, 2023 | 11:43