چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پائونڈ سیکنڈل میں کل دوبارہ طلب

190ملین پاونڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا سمن پھر جاری کردیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم کل ساڑھے11بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی آپ کو نوٹس کر کے طلب کیا گیا پر آپ حاضر نہیں ہوئے. آپ کوئی ثبوت دینا چاہتے ہیں تو حاضر ہو کر پیش کریں. حاضر نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...