رمشا خان نے شوبز سے کنارہ کشی کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستانی معروف اداکارہ رمشاخان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رمشا خان نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم رمشا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری پر تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ "میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، برائے مہربانی سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ہر چیز پر یقین نہ کیا کریں"۔خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اداکارہ رمشا خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا تھا جس میں اداکارہ نے ایک سوال پر شادی کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب رمشا خان نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں رمشا خان نے میگا سٹار اور ملٹی ڈائریکٹرز فلم "تیری میری کہانیاں" میں اداکاری کر کے ڈراموں کے بعد فلموں کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن