لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سابق سیکرٹری معظم خان کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے، مرحوم کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔کھیلوں کی تنظیموں اور سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کو سابق سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن معظم خان کے چھوٹے بھائی غلام حسین کے اچانک انتقال پر انتہائی صدمہ پہنچا ہے، اللہ تعالی مرحوم کے بلند درجات کر کے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، اور خاندان کے تمام افراد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین، سجال کی پوری فیملی معظم خان اور انکے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سابق سیکرٹری معظم خان کے چھوٹے بھائی کا انتقال
Aug 04, 2024