پیرس اولمپکس، پاکستانی شوٹر غلام مصطفیٰ کا مقابلہ آج، چین کی میڈلز میں پہلی پوزیشن برقرار

Aug 04, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر آج 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں میں ایکشن میں ہونگے۔ 2022 کی ورلڈ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتنے والے جی ایم بشیر سینے پر اولمپک میڈل سجانے کیلئے پْرعزم ہیں۔ پیرس اولمپکس کے شیڈول کے مطابق 25 میٹر ریپڈ پسٹل کے دونوں کوالیفکیشن مرحلے آج ہی ہوں گے۔پہلا مرحلہ دوپہر 12 بجے اور دوسرا مرحلہ شام 4 بجے شروع ہوگا۔مقابلے میں شریک 29 شوٹرز کو چار مختلف ریلیز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں شوٹرز دونوں مراحل میں دس، دس شاٹس پر مشتمل تین، تین سیریز میں نشانے لگائیں گے۔پہلی سیریز میں 8 سیکنڈز، دوسری میں 6 سیکنڈز اور تیسری سیریز میں 4 سیکنڈز میں نشانے مکمل کرنا ہوں گے۔دو مراحل کے بعد ٹاپ چھ شوٹرز میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ میڈل راؤنڈ 5 اگست کو کھیلا جائیگا۔ میڈلز  میںچین کی 16گولڈ ‘11سلور ‘9برونز میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔میزبان فرانس12 گولڈ ‘14سلور ‘15برونز میڈلز کیساتھ دوسری ‘آسٹریلیا 12گولڈ ‘7سلور‘5برونز کیساتھ تیسری‘امریکہ 11گولڈ ‘20سلور ‘20برونز میڈلزکیساتھ چوتھی ‘برطانیہ10گولڈ ‘10سلور اور12برونز میڈلز کیساتھ پانچویں پوزیشن پرہے ۔جنوبی کوریا 9گولڈ ‘6سلور اور 5برونز میڈلز کیساتھ چھٹے ‘جاپان8گولڈ ‘5سلوراور 9برونز میڈلز کیساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔اٹلی نے6گولڈ ‘8 سلور ‘4 برونز ‘نیدرلینڈز نے 5گولڈ‘ 4سلور‘ 4برونز‘جرمنی 4گولڈ ‘3سلور‘2برونز‘کینیڈا نے3 گولڈ3 سلور ‘6برونز ‘رومانیہ نے3گولڈ ‘3سلور ‘ایک برونز‘آئرلینڈ 3گولڈ‘2برونز‘ نیوزی لینڈنے 2گولڈ ‘4سلور‘ایک برونز‘ہنگری نے 2گولڈ ‘2سلور‘2برونز‘‘ہانگ کانگ نے 2گولڈ ‘2 برونز ‘کروشیا 2گولڈ‘ایک برونز‘آذر بائیجان 2گولڈ ‘برازیل ایک گولڈ‘3سلور‘3برونز‘اسرائیل ایک گولڈ ‘3سلور ‘ایک برونز‘سویڈن ایک گولڈ ‘2سلور‘2برونز‘جارجیا ایک گولڈ ‘2سلور‘سوئٹزر لینڈ ایک گولڈ‘ایک سلور‘4برونز‘سپین ایک گولڈ ‘ایک سلور ‘3برونز ‘ جنوبی افریقہ ایک گولڈ ‘ایک سلور ‘2برونز ‘ ‘یلجیئم ایک گولڈ‘2برونز ‘قازقستان ایک گولڈ‘2برونز‘ازبکستان ایک گولڈ ‘2برونز‘چیک ریپبلک ایک گولڈ ‘ایک برونز‘گوئٹے مالا ایک گولڈ ‘ایک برونز ‘ارجنٹائن ایک گوؒلڈ‘ایکواڈ ور‘سربیا ‘سلووینیا ‘یوگینڈا نے ایک ایک گولڈ میڈل جیت لیا ہے ۔  

مزیدخبریں