پاور سسٹم پلانرز اور پالیسی سازوں کا آڈٹ کیاجائے:پی ایس ایم اے

Aug 04, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے کہا آئی پی پیز کی مہنگی بجلی اور استعدادی  لاگت کا جبری شمار، سٹیل میلٹرز انڈسٹری پرگہرے اثرات چھوڑ رہا ہے۔ ایسوسی ایشن حکومت پر زور دیا ہے کہ ان مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے پاور سسٹم پلانرز اور پالیسی سازوں کا آڈٹ کیاجائے۔ مزید یہ کہ آء پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر گفت و شنید سے تبدیلی لائی جائے اورغیر فعال پاور پلانٹس کو بند کردیا جائے۔  موجودہ صورتحال میں آئی پی پیز کو بیکار پاور پلانٹس کے لیے بھی اربوں روپے ادا کیے جا رہے ہیں، اور بجلی کی غیر مسابقتی قیمتوں کی وجہ سے سٹیل کی صنعت کو مستقل  طور پربندش کا سامنا ہے۔ 

مزیدخبریں