ہماری تجارتی سیاست کا گروپ پیاف  ہماری ملکیت ہے:میاں انجم نثار

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ(پیاف انجم نثار گروپ) کے  پیٹرن ان چیف میاں انجم نثار نے پیاف کے مرکزی آفس میں دیگر رہنماؤں چیئرمین پیاف فہیم الرحمن سہگل، محمد علی میاں و میاں ابوذرشاد، سینئر نائب صدر لاہور چیمبرظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ، وائس چیئرمین پیاف طاہر منظور چودھری و دیگر پیاف قاعدین اور مجلس عاملہ اراکین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہماری تجارتی سیاست کا گروپ پیاف ہماری ملکیت ہے۔ اس حوالے سے اخباری تراشے تصاویر، میٹنگز منٹس سمیت ملکیتی ثبوت ہم نے آئی پی او کی عدالت میں پیش کر دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن