انتقامی کارروائیوں کا جرات مندی سے مقابلہ کیا جائیگا: اقبال شیخ  

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اقبال شیخ نے کہا ہے کہ دھاندلی کے بل بوتے اقتدار پر مسلط ہونے والے کرپٹ و نااہل حکمران تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں یہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی خاطر ہماری زبان بندی کرنا چاہتے ہیں مگر ہمارے حوصلے بلند اورعزم جواں ہیں ہم کسی صورت گھبرانے اور خوفزدہ ہونے والے نہیں حکمرانوں کی تمام تر انتقامی کاروائیوں کا جرات مندی و شجاعت سے مقابلہ کیا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ احمد پورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی حاجی اقبال شیخ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کو جمہوری جدوجہد سے طاقت کے سہارے روکا جارہا ہے مگر انتقامی کارروائیوں کے ذریعے حکمران ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں صعوبتوں کا شکارکرکے ان کا عزم متزلزل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن