شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی کی جاری تحریک میں پوری قوم ہمارے شانہ بشانہ ہے اورتمام تر طبقات اس میں بھرپور شرکت کر کے ہمارے اصولی موقف کی تائید کررہے ہیں بین الاقوامی برادری بھی پاکستان میں جاری سیاسی و جمہوری حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کررہی ہے جو اقتدار پر مسلط ٹولے کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے ان کی بھلائی اسی میں ہے کہ اقتدار سے الگ ہو کر عوامی امنگوں کے مطابق پی ٹی آئی کو عوامی خدمت کا موقع دیں تاکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل و بحرانوں سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ ملک میں جمہوری عمل کو سول آمریت کی شکل دیدی گئی ہے ۔ ان خیالات کااظہارٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔