سرائے مغل(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے رہنما حاجی رمضان اورجے آئی یوتھ کے صدر احمد جمال نے کہا کہ اسرائیل کئی ماہ سے مظلوم نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے اور روز بروز اس کاظلم بڑھتا جا رہا ہے پورے عالم اسلام اور اسلامی ملکوں کو متحد ہو کر اس ظلم کو روکنا ہو گا اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنا ہو گی اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔