کاشف انور کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی  

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں’’ CXOمیٹ اپ کاروباری حکمت عملی کو بدل رہا ہے‘‘ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں کاروباری اداروں کو درپیش مسائل پر طویل گفتگو کی۔کاروبار کرنے میں آسانی لانے اور ٹیکس لگانے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔گوگل، کوبلڈ پرائیویٹ لمیٹڈ اور Peak Solutions نے مشترکہ طور پر تقریب کا اہتمام کیا۔ Co-Build نے پاکستان میں باضابطہ طور پر گوگل کا پارٹنر بننے کے ایک اہم سنگ میل کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن