پولیس شہداء پیکج ‘50 خاندانوں میں سوا78کروڑ مالیت کے مکانات تقسیم  

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے شہداء پیکج کے تحت2017 ء سے اب تک50شہداء کے خاندانوں کو78کروڑ 25لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ لاہور پولیس نے ملازمین کے بچوں کے سکالر شپس کی مد میں 50خاندانوں میں ایک کروڑ 24لاکھ 20ہزارروپے سے زائد تقسیم کئے ہیں۔سال2023-24 میں جہیز فنڈ کی مد میں شہداء کے 18خاندانوں میں 56 لاکھ60ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔سال 2023-24 میں گزارہ الاؤنس کی مد میں 17خاندانوں میں 25لاکھ 93ہزار روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ شہداء کے ورثاء کے 3خاندانوں کو آخری تنخواہ کی ادائیگی کی مد میں ایک لاکھ 87ہزارروپے سے زائد ادا کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن