تھانہ نشتر کالونی میں تعینات پولیس اہلکاردل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)تھانہ نشتر کالونی میں تعینات پولیس اہلکاردل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ہے۔پولیس اہلکار محمد شاہد تھانہ گلبرگ سے تھانہ نشتر کالونی واپس جا رہا تھا کہ فیروز پور روڈ پر نصیر آباد کے قریب وہ دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔متوفی اہلکار گوپال نگر گلبرگ تھری کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کی اوراہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن