لاہور(نامہ نگار)خود احتسابی، محکمانہ سزاء و جزاء کے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیا گیاجس میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے اردل روم میں آفیشلز کے39شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگردرخواستوں کیلئے66افسران و جوان بھی پیش ہوئے۔انہوں نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ذاتی شنوائی سے سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہے۔