اردل روم ‘ آفیشلزکے39شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس‘ اپیلوں کی سماعت 

Aug 04, 2024

لاہور(نامہ نگار)خود احتسابی، محکمانہ سزاء و جزاء کے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیا گیاجس میں انسپکٹر سے کانسٹیبل تک کے افسران و جوان پیش ہوئے۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے اردل روم میں آفیشلز کے39شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔ٹرانسفر پوسٹنگ، ویلفیئر، رخصت اور دیگردرخواستوں کیلئے66افسران و جوان بھی پیش ہوئے۔انہوں نے جوانوں کے مسائل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ذاتی شنوائی سے سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہے۔

مزیدخبریں