ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچنے ، موثر قانون سازی سے متعلق تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع 

Aug 04, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے بچنے اور موثر قانون سازی سے متعلق تحریک التوا کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ تحریک پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں،سیلاب سموگ کی وجہ سے انسانی جانوں اور فصلوں کو ہونیوالے نقصان کی نشاندہی اور روک تھام سے متعلق قانون سازی پر ایون کی توجہ دلانا ہے۔ 

مزیدخبریں