لاہور(خبرنگار)پاکستان جمہوری پارٹی کے صدر امتیاز رشید قریشی اور ان کے رفقائے کار مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقار شاہ جنگی ،محمد اسلم گوندل ایڈووکیٹ، پیرزادہ سید امجد زکی ایڈووکیٹ، محمد افضل ایڈووکیٹ، عبدالوحید قیصر ایڈووکیٹ، عابد حسین بھٹی ایڈووکیٹ، شمائلہ منظور ایڈووکیٹ، خان اقبال خان،ڈاکٹر شاہد نصیر، چوہدری بشارت علی ، محمد زکریا بٹ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا دھاندلی کی کوکھ سے جنم لینے والی حکومت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔ بجلی اور سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے سفید پوش لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے عوام اپنی بچیوں کے زیورات بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں۔