پنجاب بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی نے مس کنڈکٹ پر وکیل کا لائسنس معطل کر دیا

Aug 04, 2024

لاہور (خبرنگار) سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ و سابق ممبر پنجاب بار کونسل عبداللطیف ہنجرا نے موضع دولے والا ضلع قصور کے رہائشی شوکت پرویز مسیح ایڈووکیٹ کیخلاف فراڈ مس کنڈکٹ اور دیگر الزامات کے تحت پنجاب بار کونسل کے روبرو پٹیشن دائر کی تھی جس پر الزام علیہ کو نوٹس جاری کیا گیا تاہم وہ کمیٹی کے روبرو پیش نہ ہوا جس پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل پیر عمران اکرم بودلہ اور ممبر سجاد حسین پر مشتمل کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پرویز شوکت مسیح ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا اور مزید کارروائی کیلئے 10 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں