لاہور (نیوز رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب فلسطینی سفیرکے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نائب صدر محمد عبدالشکور، ائیر مارشل ریٹائرڈ فاروق حبیب، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن، ڈپٹی ہیڈ آف مشن آف دی سٹیٹ آف فلسطین نادر ایچ ای کے الترک، چیئرمین الخدمت آغوش یوکے ڈاکٹرعدیل ریاض، وائس چانسلررفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے سفیر احمد ربیعی کو بطورسفیرخدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہا کہ فلسطین امت مسملہ کی آنکھوں کا تارہ ہے اوراِس وقت شدید بحران کا شکارہے۔ احمد ربیعی نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے فلسطین کاز کو لوگوں تک پہنچایا اور پاکستان سے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا ہم احمد ربیعی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن :فلسطینی سفیرکے اعزاز میں الوداعی عشائیہ ،خراج تحسین پیش
Aug 04, 2024