لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا نرسز کی اعلیٰ تعلیم و تربیت اور ان کیلئے ریفریشر کورسز مریضوں کی بہتر نگہداشت ا ور علاج معالجے کو یقینی بنانے کیلئے نا گزیر ہیں کیونکہ نرسوں کے بغیر ہیلتھ کئیر سسٹم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ نرسیں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بے لوث جذبہ، قربانی، بیماریوں کیخلاف اعلان جنگ، مایوسی کی جگہ جینے کی اْمنگ اور صحت کا استعارہ ہے ۔