جوبائیڈن انتظامیہ کا یوٹرن: خالد شیخ دیگر ملزموں کی سزا پر ڈیل سے منحرف

Aug 04, 2024

واشنگٹن (این این آئی) جوبائیڈن انتظامیہ نے 11 ستمبرکے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی ڈیل سے متعلق بڑا یوٹرن لے لیا۔ خالد شیخ محمد اور دیگر 2 ملزموں کی ڈیل ختم کر دی گئی۔ امریکی وزیر دفاع نے خالد شیخ محمد سمیت دیگر 2 ملزموں کی ڈیل ختم کرنے کے بعد مقدمے کی نگرانی خود سنبھالتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 11 ستمبر کے ملزموں کو سزائے موت دی جا سکے گی۔ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ خالد شیخ محمد اور اس کے 2 ساتھی ولید بن عطش اور مصطفیٰ الحواسوی اعتراف جرم کی صورت میں عمر قید کی سزا کے اس وقت تک اہل نہیں ہو سکتے جب تک کہ انہیں سزائے موت دیئے جانے کا امکان برقرار نہیں رہتا۔ تینوں ملزم 2000ء کے اوائل سے گوانتاناموبے میں قید ہیں، معافی سے متعلق ڈیل کا اعلان کرنے والی ریٹائرڈ بریگیڈئر جنرل سوسن ایسکیلیئر اب اس مقدمے کی نگرانی بھی نہیں کر سکیں گی۔ نائن الیون حملوں میں مارے گئے شخص کے بیٹے اور نائن الیون جسٹس کے صدر بریٹ ایگلسن نے ڈیل کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ حملوں اور اس میں ملوث عناصر سے متعلق معلومات خفیہ نہیں رہنی چاہیے۔ امریکی وزیر دفاع نے معاہدہ طے پانے کے 2 روز بعد واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں