اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا نے انکشاف کیا ہے کہ 2014ء میں وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ آئی پی پیز ادائیگیوں کا معاملہ گلے کا پھندہ بن جائے گا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 480 ارب روپے کی ادائیگیاں 48 گھنٹوں میں ہوئیں۔ وزیراعظم بھی اکاؤنٹنٹ جنرل کی مرضی کے بغیر ایک روپیہ نہیں نکلوا سکتے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بنکوں کو ڈائریکٹ ایڈوائزر بھیج کر آئی پی پیز کو پیسے جاری کروائے گئے۔
نواز شریف کو بتایا تھا آئی پی پیز معاملہ پھندہ بن جائے گا: سابق آڈیٹر جنرل
Aug 04, 2024