بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈرز پر جیل انتظامیہ کو نوٹس

Aug 04, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالرزاق نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں، اہم تنصیبات، نجی و سرکاری املاک کے گھیرائو جلائو اور پولیس افسران و اہلکاروں پر حملوں کے11  الگ الگ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ آئندہ تاریخ پر فریقین کے وکلاء ضمانت قبل از گرفتاری کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دیں گے، عدالت نے ملزمہ کے وکلاء کی درخواست پر بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈرز پر بھی جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے عبوری ضمانت کی درخواست اپنے وکلاء بیرسٹر سلیمان صفدر اور محمد فیصل ملک کے ذریعے دائر کی تھی، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سیشن جج نے سماعت کی۔9 مئی کے تناظر میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے تھانہ آر اے بازار کے مقدمہ نمبر708  کے علاوہ تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 563، تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 836، تھانہ ریس کورس میں 759، تھانہ نیو ٹائون میں مقدمہ نمبر 2106، تھانہ صادق آباد کے مقدمہ نمبر 2076، تھانہ سول لائن میں مقدمہ نمبر 981، تھانہ وارث خان کے مقدمہ نمبر 914، تھانہ مورگاہ میں مقدمہ نمبر 397، تھانہ صدر واہ میں مقدمہ نمبر 744  اور تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ نمبر940  درج کیا تھا۔

مزیدخبریں