شہدا ء ما تھے کا جھو مر،قر با نیا ں را ئیگا ں نہیں جا ئینگی،بلاول بھٹو 

لاہور+اسلام آباد(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی): پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدا  پولیس کے قومی دن  پر اپنے فرائض کی ادائیگی کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس شہداء کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث خدمات ان کے عزم کی آئینہ دار  ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چاروں صوبوں کے پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف بھی  جوانمردی  سے جنگ لڑی ہے اور  لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی؛ انہوں نے قربانیاں دے کر عوام کی حفاظت کی ہے اور انصاف و  دیانتداری کی اقدار کی پاسداری کی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ہم اپنے شہید ہیروز کو یاد کرتے ہیں، ہمیں اپنی پولیس فورس کی جاری کاوشوں اور جراَت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے، جو  پروقار  جذبیکے ساتھ خدمات انجام سرانجام دے رہے ہیں۔  پاکستان پیپلز پارٹی  پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی بے پناہ قربانی پر سلام  پیش کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن