یوم استحصال کشمیر: کل خصوصی دن منایا جائیگا، وزیراعظم کا دورہ مظفر آباد متوقع

Aug 04, 2024

اسلام آباد  ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے )  بھارت کی جانب سے 5  اگست 2019کو غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف کل  یوم استحصال اور کشمیریوں کے آزادی کے حق کے خصوصی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت یوم استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ یوم استحصال پر جموں وکشمیر کے تنازعے، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی وعدہ خلافیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستانی اور کشمیری قیادت کی مشترکہ مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا 5 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے مظفرآباد جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم 5  اگست کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف یوم استحصال پر اہم پالیسی بیان بھی دیں گے۔ یوم استحصال پر خصوصی واک ہو گی، وفاق سمیت چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی تقاریب ہوں گی۔ خصوصی نشریات چلائی جائیں گی،  اس موقع پر وزیراعظم کو یوم استحصال کے حوالے سے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ 

مزیدخبریں